11 مارچ، 2007، 12:04 AM

عراقی وزیر خارجہ

عراق کا اجلاس مثبت اور تعمیری رہا // ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں

عراق کا اجلاس مثبت اور تعمیری رہا // ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں

عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے بغداد کے اجلاس کو مثبت اور تعمیری قراردیا ہے اور کہا ہے کہ عراق کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کے نمائندوں نے مذاکرات کئے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے بغداد کے اجلاس کے اختتام پر اس اجلاس کو مثبت اور تعمیری قراردیا ہے اورکہا ہے کہ اس سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے زیباری نے کہا کہ اس اجلاس میں عراق سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا ہے اور اس میں دیگر مسائل زیر بحث نہیں آئے ہیں انھوں نے کہا کہ عراق کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کے نمائندوں کے درمیان بھی مذاکرات ہوئے ہیں جو مثبت اورمفید ثابت ہونگے انھوں نے کہا کہ امریکہ کے ہاتھوں ایران کے اغوا شدہ سفارتکاروں کے بارے میں بھی بحث و گفتگو ہوئی ہے واضح رہے کہ اس اجلاس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک میں استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق سے غیرملکی افواج کا انخلاء ضروری انھوں نے چھ ایرانی سفارتکاروں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جنہیں دو ماہ قبل عراق میں امریکی افواج نے حراست میں لے لیا تھا

News ID 459435

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha